Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان کراچی کے لیے روانہ، کے سی آر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم عمران خان کراچی کے لیے روانہ، کے سی آر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے
September 27, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کراچی کے لیے روانہ ہوگئے۔ کے سی آر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم کی پارٹی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں بھی ہوں گی، وزیراعظم سے مختلف مسالک کےعلما کا وفد بھی ملاقات کرے گا۔

وزیراعظم کو سندھ میں پارٹی امور اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم سے ملاقات کے لیے قوم پرست رہنماؤں کو بھی مدعو کرلیا گیا، صوبے کی صورتحال اور پیپلزپارٹی مخالف اتحاد بنانے پر غور ہوگا۔ 

وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے شہریوں کا سفر کم کردے گا۔ ملکی تاریخ اور پاکستان ریلوے کا ایک بڑا باب آج کھل رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں کے سی آر، سڑکیں، صاف پانی جیسے منصوبے شامل ہیں۔  وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں آج کراچی میں بڑے منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔ کراچی کے شہریوں کو سفر کی دشواریاں کم رہ جائیں گی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔