Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود کی برطانیہ روانگی

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود کی برطانیہ روانگی
September 26, 2021 --- ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی برطانیہ روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود آج سے 29 ستمبر تک دورہ برطانیہ کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے برطانوی ہم منصب ڈامینک راب سے ملاقات کریں گےـ پاکستان اور برطانیہ کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، برطانیہ کی اعلیٰ قیادت سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔ پاک برطانیہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی جائے گی۔ برطانوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے التواء اور دیگر امور پر بھی بات چیت ہو گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود میڈیا سے بھی بات چیت کریں گے۔

اس ماہ کےآغاز میں ، سابق سیکرٹری خارجہ ڈومینک رااب نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر مشاورت کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

وزیر خارجہ کا یہ دورہ دونوں فریقوں کے درمیان قریبی مشاورت اور تعاون کے عمل کو آگے لے جائے گا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔