Friday, March 29, 2024

قومی ٹی 20 کپ پر بھارتی بکی اٹیک ناکام، 3 جواری گرفتار

قومی ٹی 20 کپ پر بھارتی بکی اٹیک ناکام، 3 جواری گرفتار
September 25, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران بھارتی نیٹ ورک کے 3 جواریوں کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک اور کرکٹ سازش، قومی ٹی 20 کپ پر بھارتی بکی اٹیک ناکام  بنادیا گیا۔

پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بھارتی نیٹ ورک کے 3 جواریوں کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے گرفتار کرلیا، ابتدائی تفتیش کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بکیوں کو یاسر عرفات انکلوژر سے رنگے ہاتوں پکڑا گیا۔