Thursday, April 25, 2024

ملزم عمران خان سے کسی قسم کی مشاورت نہیں ہوگی، مریم اورنگزیب

ملزم عمران خان سے کسی قسم کی مشاورت نہیں ہوگی، مریم اورنگزیب
September 25, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ملزم عمران خان سے کسی قسم کی مشاورت نہیں ہوگی۔

نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں کہا عمران خان خود پارلیمنٹ حملہ اور ہیلی کاپٹر سمیت کئی کیسز کے ملزم ہیں۔ انہوں نے پہلے نیب کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا، اب وہی کام ایف آئی اے سے لیا جا رہا ہے۔ کہا کہ شہباز شریف سے مشاورت کے بغیر فیصلہ ہوا تو غیرآئینی و غیرقانونی ہوگا۔

شہباز شریف کے خلاف مقدمات کے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلہ آچکے ہیں اور ایک پیسے کی کرپشن یا خورد برد نہیں کا وجود بھی نہیں۔ ‎انہوں نے بطور وزیرِ اعلیٰ اپنے فیصلوں سے اپنے خاندان کے کاروبار کو نقصان اور عوام کو فائدہ پہنچایا۔