Friday, March 29, 2024

متحدہ عرب امارات کابینہ میں تبدیلیاں، شیخ مکتوم بن محمد ڈپٹی وزیراعظم تعینات

متحدہ عرب امارات کابینہ میں تبدیلیاں، شیخ مکتوم بن محمد ڈپٹی وزیراعظم تعینات
September 25, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کابینہ میں تبدیلیاں کردیں۔

عرب میڈیا کے مطابق شیخ مکتوم بن محمد کو وزیر خزانہ اور ڈپٹی وزیراعظم تعینات کردیا گیا۔ مریم المحیری کو وزیر برائے ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کابینہ میں تبدیلیوں کا اعلان ٹویٹ کے ذریعے کیا۔