Friday, March 29, 2024

وزیراعظم کی تقریر لکھنے والے کو نہیں، پڑھنے والے کو نکالا جائے، مریم نواز

وزیراعظم کی تقریر لکھنے والے کو نہیں، پڑھنے والے کو نکالا جائے، مریم نواز
September 25, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں وزیراعظم کی تقریر لکھنے والے کو نہیں، پڑھنےوالے کو نکالا جائے۔

مریم نواز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم عمران خان کے کے خطاب پر ٹویٹر پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم کی تقریر لکھنے والے کو نہیں، پڑھنے والے کو نکالا جائے۔

نوازشریف کی پرچیاں گم جایا کرتی تھیں، فرخ حبیب

ادھر وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے مریم نواز کے ٹویٹ پر ردعمل میں لکھا ‏نوازشریف کی پرچیاں گم جایا کرتی تھیں۔ جعلی کیلبری فونٹ اور قطری خط سب فراڈ اور جھوٹ کا سہرا آپ کے سر ہے۔ سوال اٹھایا کیا میری لندن میں کیا پاکستان میں کوئی پراپرٹی نہیں ہے؟۔