Friday, April 26, 2024

انتخابی اصلاحات پر حکومت سے مذاکرات، فضل الرحمان ن لیگ پر برہم

انتخابی اصلاحات پر حکومت سے مذاکرات، فضل الرحمان ن لیگ پر برہم
September 25, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) انتخابی اصلاحات پر حکومت سے مذاکرات پر پی ڈی ایم میں اختلافات بڑھ گئے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی کے بعد ن لیگ پر بھی برہم ہوگئے۔ مولانا فضل الرحمان انتخابی اصلاحات کی کمیٹی میں ن لیگ کے جانے سے ناراض ہیں۔

ن لیگ کی جوابدہی کے لیے سربراہی اجلاس آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے۔ مولانا نے شہباز شریف کے بجائے شاہد خاقان عباسی سے فون پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

ادھر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور رہنماء شاہدخاقان عباسی نے پارٹی قائد کو کردار ادا کرنے کا مشورہ دے دیا۔