Friday, March 29, 2024

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 9 اکتوبر تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 9 اکتوبر تک توسیع
September 25, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 9 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔

دوران سماعت شہباز شریف کا کہنا تھا ان کا شوگر مل سے کوئی تعلق نہیں، بطور وزیراعلیٰ پنجاب انہوں نے خاندان کی شوگر مل کو نقصان پہنچایا۔ ایف آئی اے نے جس دن تفتیش کیلئے بلایا اس دن بدتمیزی کی۔ ایف آئی اے کے افسران ایک آدمی پر چلاتے رہے مجھ سے بات نہیں کی۔

عدالت نے ایف آئی اے کے سینئر افسر ڈاکٹر رضوان سے استفسار کیا کہ تفتیش کب تک مکمل کر لیں گئے جس پر ان کا کہنا تھا کہ ابھی چالان داخل کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ ملزمان تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما عطاء تارڑ کا کہنا تھا ایف آئی اے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ ایف آئی اے نے حکومتی پنچوں پر بیٹھے کسی بھی شخص کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔