Friday, April 26, 2024

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، سندھ نے سدرن پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، سندھ نے سدرن پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
September 25, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) سندھ نے سدرن پنجاب کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے تیسرے میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔

سندھ کے خرم منظور کا بلا رنز اگلنے کی مشین بن گیا۔ 49گیندوں پر 84 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر سدرن پنجاب کیخلاف اپنی ٹیم کو وکٹری اسٹینڈ پر پہنچا دیا۔ خرم منظور کی اننگز میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے تیسرے میچ میں سدرن پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں پر 175 رنز بنائے ۔ ذیشان اشرف 34، خوشدل شاہ 21، اعظم خان 20، صہیب مقصود 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عامر یامین نے 26 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔

سندھ کے کپتان سرفراز احمد 15، شرجیل خان اور شان مسعود 10، 10، رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انور علی نے 9 گیندوں پر ناقابل شکست 29 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اپنا حصہ ڈالا۔

سندھ نے  مقررہ ہدف 19.2 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔