Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلوچستان کے علاقے خاران میں ایف سی کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے خاران میں ایف سی کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک
September 25, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) بلوچستان کے علاقے خاران میں ایف سی کے آپریشن میں 2 کمانڈروں سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ایف سی بلوچستان ساوتھ  نے دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر خاران میں آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گھیرے میں لئے جانے پر دہشتگردوں نے فرار ہونے کیلئے فائرنگ کی۔ سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں دو اہم کمانڈرز سمیت چھ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ مارے گئے دہشتگرد کمانڈرز مںت گل مرم عرف پھلن اور کلمو اللہ بولانی شامل ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔