Friday, April 19, 2024

8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں آصف زرداری فرد جرم کے لئے طلب

8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں آصف زرداری فرد جرم کے لئے طلب
September 24, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) احتساب عدالت نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں آصف زرداری کو فرد جرم کے لئے طلب کر لیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس میں فردجرم کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری کو طلبی کا سمن جاری کر دیا۔

جاری سمن میں کہا گیا کہ 29 ستمبر کو احتساب عدالت نمبر تین میں پیش ہوں کیونکہ فرد جرم کا جواب دینے کیلئے ان کی ذاتی حیثیت میں پیشی لازمی ہے۔

رجسٹرار احتساب عدالت کی طرف سے تفتیشی افسر نے سمن آصف علی زرداری کو بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر ارسال کیا ۔ ریفرنس میں آصف زرداری پر آٹھ ارب سے زائد کی مبینہ منی لانڈرنگ کا الزام ہے جبکہ سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو عدالت پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔