Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کا دورہ ہمارے پلان میں شامل ہے، چیف ایگزیکٹو ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ

پاکستان کا دورہ ہمارے پلان میں شامل ہے، چیف ایگزیکٹو ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ
September 24, 2021 --- ویب ڈیسک

چاگوراماس (92 نیوز) ویسٹ انڈیز کے سی ای او جونی گریو کا کہنا ہے پاکستان کا دورہ ہمارے پلان میں شامل ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ ویسٹ انڈیز کے سی ای او جونی گریو نے ایک انٹر ویو میں کہا ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق کریں۔ ہم دورے سے قبل تمام ضروری عمل کا جائزہ لیں گے۔ ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں سے بھی بات کریں گے۔

جونی گریو نے کہا ہماری مینز اور ویمنز ٹیم گزشتہ چند سالوں سے پاکستان میں کرکٹ کھیل چکی ہیں۔ اس وقت ہمارا فوکس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر ہے۔

چیف ایگزیکٹو ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے کہا گزشتہ ہفتے ہونے والے تمام معاملات کے متعلق سی ای او پی سی بی وسیم خان سے بات ہوئی ہے۔ اس ہفتے کے اختتام پر اس حوالے سے مزید بات ہو گی۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے دسمبر میں تین ون ڈے اورتین ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔