Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب بھر میں جاری 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آخری روز

پنجاب بھر میں جاری 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آخری روز
September 24, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں جاری 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آخری روز ہے۔

پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا رہی ہیں۔ آج ان بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں جو بچے ابھی تک پولیو سے بچاو کے قطرے نہیں پی سکے۔

پولیو ورکرز کا کہنا ہے اس دفعہ پولیو مہم کا ٹائم تبدیل کیا گیا ہے اب ٹیمیں شام 4 بجے کے بعد بھی بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گی۔

داتا گنج بخش ٹاون میں پولیو ٹیمیں پہنچیں اور بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے۔ والدین کہتے ہیں بچوں کو کسی بھی قسم کی معذوری سے بچانے کیلئے ضروری ہے پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں۔ کورونا وباء کے پیش نظر پولیو ورکرز کو خصوصی تربیت دی گئی ہے۔

کوآرڈینٹر پولیو پروگرام ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا تھا کہ سال کی تیسری قومی انسداد مہم میں 2 لاکھ 90 ہزار ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ مہم میں وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔