Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق 2021 کا پبی میں آغاز

پاکستان میں مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق 2021 کا پبی میں آغاز
September 23, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان میں مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق 2021 کا آغاز ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کی افتتاحی تقریب قومی انسداد دہشتگردی مرکزپبی میں منعقد ہوئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی، پاک فوج کے دستے مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔ میجر جنرل جاوید دوست چانڈیو افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشتگردی کارروائیاں، طریقہ کار، سرچ آپریشنز، کمپاؤنڈ کلیئرنس، جنگی مہارتوں اور طبی انخلاء بھی مشق کا حصہ ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مشق کا مقصد سپیشل سروسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں میں باہمی ربط میں اضافہ ہے۔ مشق بحرانی صورتحال میں موثر ردعمل، افواج کی صلاحیت بڑھانے میں مددگار ہو گی۔

ترجمان کے مطابق مشقوں کا پہلا مرحلہ 26 سے 31 جولائی تک منعقد کیا گیا۔ دو ہفتوں پر محیط مشقوں کا دوسرا مرحلہ پاکستان میں منعقد ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔