Wednesday, April 24, 2024

افغان صورتحال عالمی برادری کیلئے امتحان ہے، شاہ محمود قریشی

افغان صورتحال عالمی برادری کیلئے امتحان ہے، شاہ محمود قریشی
September 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صورتحال کو عالمی برادری کے لیے امتحان قرار دیدیا۔

نیویارک میں میڈیا سے گفتگو میں کہا، افغانستان میں ایک نئی صورتحال پیدا ہوئی جسے سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا مختلف ممالک کے رہنماؤں کو بھارت کے خلاف ڈوزیئر بھی پیش کیا، اور یورپی نمائندوں کو بھارت کا اصل چہرہ دکھایا۔ دوست ممالک کو بتایا کہ کشمیر میں ہوکیا رہا ہے۔

 

وزیرخارجہ نے کہا، افغان صورتحال کے حوالے سے ترک اور سعودی قیادت سے مشاورت کی۔ انہوں نے کہا، سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات میں پاک سعودیہ تعلقات پر بات کی۔ افغانستان پر پاکستان کا نقطہ نظر جاننا چاہ رہے تھے۔

شاہ محمود نے کہا، افغانستان میں ایک نئی صورتحال نے جنم لیا، جسے سمجھنا ضرورہے۔ افغانستان میں وسیع النظر حکومت کا قیام ضروری ہے۔ ممکنہ انسانی المیہ کو روکنے کا چیلنج درپیش ہے۔ افغانستان کے لئے ایک مربوط حکمت عملی درکار ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، ہم خیال ممالک سے ترتیب دیا نقطہ نظر مل کر یورپی ممالک کے سامنے پیش کیا، کل وزیر اعظم جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جو حقیقت پسندانہ ہوگا۔