Friday, April 19, 2024

ڈالر پھر 42 پیسے مہنگا، ملکی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

ڈالر پھر 42 پیسے مہنگا، ملکی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
September 23, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) روپے کی بے قدری جاری ہے، امریکی ڈالر ایک بار پھر 42 پیسے مہنگا، قیمت 169 روپے 10 پیسے پر پہنچ گئی۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملکی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔

ڈالر کی قیمت میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر ایک بار پھر 169روپے سےتجاوز کرگیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق امریکی ڈالر 42 پیسے بڑھ کر 169 روپے 10 پیسے پر پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر20پیسے مہنگا ہوکر 169روپے 80پیسے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹنے کا نام نہیں لے رہے۔ مسلسل تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ گراوٹ کا شکار رہی، 300 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، 100انڈیکس 45 ہزار 296 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔