Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کا فیصلہ
September 23, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ آنے والوں دنوں میں سخت فیصلے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ کے اگلے اجلاس میں چیف ایگزیکٹو کو دئیے گئے اختیارات واپس چیئرمین کو سونپ دئیے جائیں گے۔ سابق چیئرمین احسان مانی نے اپنے اکثر اختیارات چیف ایگزیکٹیو کو سونپ دیئے تھے۔ قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف، سلیکشن کمیٹی کے اختیارات چیف ایگزیکٹیو کے پاس ہیں۔

رمیز راجہ کی جانب سے ایک ماہ میں تبدیلیاں لانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز رمیز راجہ کو پروفیشنلز لانے کی ہدایت کی تھی۔ چئیر مین پی سی بی کو ڈومیسٹک سطح پر کرکٹ کی بہتری کے لئے بھی ہدایات دی گئی تھیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے منتظمین میں بھی رد و بدل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔