Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری
September 23, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ۔ ای سی سی نے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کی منظوری دیدی ۔ چینی کی درآمد تین مراحل میں کی جائے گی ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دی گئی ۔ کامیاب پاکستان پروگرام پہلے مرحلے میں بلوچستان، کے پی، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں شروع کیا جائے گا ۔ سندھ اور پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں بھی کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیا جائے گا ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز ملازمین کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 11 ارب روپے کی منظوری بھی دی گئی ۔ پاکستان سٹیل ملز ملازمین کو تنخواہیں 2021-22 کیلئے ادا کی جائیں گی ۔

اجلاس میں وزارت دفاع کی سمری پر افواج پاکستان کیلئے فنڈز اور وزارت داخلہ کی سمری پر فرنٹئیر کانسٹیبلری سنٹر کے قیام کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔