Wednesday, April 24, 2024

اسلام آباد میں پولی کلینک اسپتال کے توسیعی منصوبے کا نام تبدیل کرتے ہوئے جناح اسپتال رکھ دیا گیا

اسلام آباد میں پولی کلینک اسپتال کے توسیعی منصوبے کا نام تبدیل کرتے ہوئے جناح اسپتال رکھ دیا گیا
September 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے اسلام آباد میں پولی کلینک اسپتال کے توسیعی منصوبے کا نام تبدیل کرتے ہوئے جناح اسپتال رکھ دیا۔

اسلام آباد میں 2 نئے اسپتالوں کی تعمیر کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا۔ 200 بیڈ پرمشتمل علامہ اقبال اسپتال تعمیر کیا جائے گا۔ پولی کلینک کے توسیعی منصوبے کا نام بھی بدل کر جناح اسپتال رکھا جارہا ہے۔

وزارت صحت نے پولی کلینک ٹو کے بجائے توسیعی منصوبے کا نام جناح اسپتال رکھنے سے متعلق آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔ یہ اسپتال جی الیون تھری میں تعمیر کیا جائے گا۔ دونوں منصوبے آئی ڈیپ تعمیر کرے گی۔