Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے جانے سے پاکستان کو تنہا کرنے کا تاثر غلط ہے، شیخ رشید

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے جانے سے پاکستان کو تنہا کرنے کا تاثر غلط ہے، شیخ رشید
September 22, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے جانے سے پاکستان کو تنہا کرنے کا تاثر غلط ہے۔ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم بھی نہیں آئے گی۔

شیخ رشید نے کہا بھارت کے 66 کیمپ ہمارے پڑوس میں ختم ہوئے۔ وہاں صف ماتم بچھی ہے۔ طورخم اور چمن بارڈر پر معاملات بہتر ہیں۔ پاکستان کو ہائبرڈ اور ففتھ جنریشن وار کا سامنا ہے۔ جو سمجھتے ہیں نیوزی لینڈ کے دورے کی منسوخی سے پاکستان تنہا ہوجائے گا وہ عقل کا اندھا ہے۔ دستانہ پہنے ہوئے ہاتھوں کا ٹوپی ڈرامہ ناکام ہو گا۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا ۔ ایک دن آئے گا جب تمام ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

ادھر فواد چودھری بولے طاقتور ایجنسیز فیک نیوز کے پیچھے ہیں۔ پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کیا گیا ہے ۔ فیس بُک پوسٹ میں کہا گیا کہ آئی ایس کے پی نیوزی لینڈ ٹیم کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ بھارتی صحافی نے جعلی فیس بک پیج پر آرٹیکل میں کہا کہ نیوزی لینڈ کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔