Friday, March 29, 2024

افغان کابینہ میں توسیع، ازبک، تاجک اور ہزارہ برادری سے ایک ایک وزیر شامل

افغان کابینہ میں توسیع، ازبک، تاجک اور ہزارہ برادری سے ایک ایک وزیر شامل
September 21, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) طالبان نے وسیع البنیاد حکومت کے قیام کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے افغان کابینہ میں توسیع کردی۔

افغان کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے ازبک، تاجک اور ہزارہ برادری سے ایک ایک وزیر کابینہ میں شامل کرلیا گیا۔

پنج شیر کے حاجی نور الدین عزیزی وفاقی وزیر تجارت تعینات، تینوں وزراتجارت پیشہ افراد ہیں، کسی عسکری یا سیاسی تنظیم سے تعلق نہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد کہتے ہیں، تجارت ،صحت اور انجنئیرنگ جیسے قلمدانوں کیلئے اپنے شعبوں کے ماہرین لارہے ہیں، خواتین کو بھی نمائندگی دی جائیگی۔