Friday, April 19, 2024

ملک میں کمر توڑ مہنگائی کی نئی لہر، یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا پھر مہنگی

ملک میں کمر توڑ مہنگائی کی نئی لہر، یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا پھر مہنگی
September 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کمر توڑ مہنگائی کی نئی لہر سر پر آگئی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا ایک بار پھر مہنگی ہوگئیں۔

مہنگائی رے مہنگائی، عوام کی دہائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کے آفٹر شاکس جاری ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر روزمرہ استعمال کی اشیا ایک بار پھر مہنگی ہو گئیں۔

کپڑے دھونے والے صابن کی سوئیوں کی فی کلو قیمت میں 22 روپے تک اضافہ ہو گیا۔ نہانے والے صابن کی قیمت 10 روپے تک بڑھادی گئی۔

ٹشو رول کی قیمت میں 3 روپے سے 4 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔ ٹائلٹ کلینر 7 روپے سے 12 روپے تک مہنگا، ایک لٹر فنائل کی بوتل میں 6 روپے مہنگی ہو گئی۔ 200 گرام کھانے کی کریم کی قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔

مہنگائی کے نئے طوفان پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ پڑی۔ حکومت سے فوری ریلیف کا مطالبہ کردیا۔

شہریوں کیلئے ایک اور جھٹکا آنے کو تیار ہے۔ مہنگائی کا اگلا شاک بجلی مہنگی ہونے پر لگے گا۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی سمری بھجوا دی ہے۔ اس اضافے سے صارفین پر 25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔