Wednesday, April 24, 2024

قومی اسمبلی اجلاس، شہباز شریف کی مہنگائی پر تنقید، علی محمد خان اور شیریں مزاری کا دفاع

قومی اسمبلی اجلاس، شہباز شریف کی مہنگائی پر تنقید، علی محمد خان اور شیریں مزاری کا دفاع
September 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں مہنگائی کی بازگشت، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت پر تنقید کے نشتر برسائے۔ علی محمد خان اور شیریں مزاری نے اپوزیشن لیڈر کو ترکی بہ ترکی جواب دئیے۔

ایوان زیریں کے اجلاس میں مہنگائی کے چرچے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حکومتی رہنماؤں کے درمیان  گرما گرم بحث ہوئی۔

شہبازشریف نے خطاب میں حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر خوب تنقید کی۔ علی محمد خان نے جواب میں کچھ پرانے قصے دہرائے دئیے اور اپوزیشن لیڈر کو مشورے بھی دیئے۔ وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی شہبازشریف پر خوب چڑھائی کی۔

شہبازشریف نے جواب میں وزیراعظم عمران خان کے قوم سے کئے گئے وعدے یاد کرادیئے۔

اجلاس کے دوران ارکان کے شورشرابے پر اسپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا۔