Saturday, April 20, 2024

نو نیوٹرل وینیو، ہمارے ساتھ کھیلنا ہے تو پاکستان آنا پڑے گا، رمیز راجہ

نو نیوٹرل وینیو، ہمارے ساتھ کھیلنا ہے تو پاکستان آنا پڑے گا، رمیز راجہ
September 21, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ، نو نیوٹرل وینیو، ہمارے ساتھ کھیلنا ہے تو پاکستان آنا پڑے گا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ورچوئل پریس کانفرنس میں غیر ملکی ٹیموں کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا، دنیا پر اپنی سکیورٹی ثابت کرچکے، اب دوسروں کو ڈومور کرنا ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے پاس کوئی معتبر اطلاع تھی ہی نہیں، معمولی دھمکی پر ڈر کر بھاگ گئے۔ مزید کہا کہ، انگلینڈ کو باور کرایا کہ آپکی وجہ سے پاکستان کرکٹ کو کتنا نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ، ہمیں اب بعض مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، اپنا بھرپور موقف پیش کریں گے۔ ہم دباؤبڑھانے میں کامیاب ہوگئے تو ایسے مسائل دوبارہ پیدا نہیں ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، ہماری تمام ترتوجہ اس وقت ٹی 20 ورلڈکپ پر مرکوز ہے۔ ہمیں اب احساس کمتری سے باہر نکلنا ہوگا، ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔

رمیز راجہ بولے کہ، سری لنکا، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، افغانستان سے ہماری بات چیت ہوئی ہے۔ پی ایس ایل فرنچائز کیساتھ 24 ستمبر کو میٹنگ کررہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ، کرکٹ کی بہتری اور ڈویلپمنٹ کیلئے اپنے پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ ایک ماہ کا ٹارگٹ رکھا ہے، سخت فیصلے کرکے بورڈ کو درست کروں گا۔