Tuesday, April 23, 2024

سی ٹی ڈی کی موہلنوال میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی موہلنوال میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد گرفتار
September 21, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سی ٹی ڈی نے لاہور کے علاقہ موہلنوال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گرد گرفتار کر لیئے۔

گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔ دہشتگردوں کی شناخت مشتاق، سمیع اللہ، عادل اور اسامہ خالد کے نام سے ہوئی ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دہشتگرد قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد اور بم بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔