Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک فضائیہ نے انٹر سروسز گالف چیمپئن شپ 2021 جیت لی

پاک فضائیہ نے انٹر سروسز گالف چیمپئن شپ 2021 جیت لی
September 20, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاک فضائیہ نے انٹر سروسز گالف چیمپئن شپ 2021 جیت لی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق گالف چیمپئن شپ پاکستان ائیر فورس سکائی ویو گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں منعقد ہوئی۔ انٹر سروسز گالف چیمپئن شپ کی پروفیشنل ٹرافی پاک فضائیہ نے جیتی۔

مہمانِ خصوصی ائیر وائس مارشل ظفر اسلم نے جیتنے والوں کھلاڑیوں کو ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔

ترجمان کے مطابق پاک آرمی نے گالف کی ایمیچئیر ٹرافی حاصل کی۔ گیسٹ کیٹگری میں ریئر ایڈمرل طارق علی، بریگیڈیئر طاہر اور ریئر ایڈمرل عبدالباسط نے بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا نیٹ انعام حاصل کیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔