Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سپریم کورٹ، حکومت سے اردو کو سرکاری زبان کے طور پررائج نہ کیے جانے پر جواب طلب

سپریم کورٹ، حکومت سے اردو کو سرکاری زبان کے طور پررائج نہ کیے جانے پر جواب طلب
September 20, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے اردو کو سرکاری زبان کے طور پررائج نہ کیے جانے پر جواب طلب کرلیا۔ پنجابی زبان کو صوبے میں رائج نہ کرنے پر پنجاب حکومت سے بھی جواب طلبی۔

سپریم کورٹ میں اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج کرنے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ 2015 میں اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج کرنے کا حکم دیا تھا۔ وفاقی حکومت اردو کو سرکاری زبان کے طور پر نافذ کرنے میں ناکام رہی۔ عدالت نے اس حوالے سے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرنے کر لیا۔

عدالت نے کہا کہ آئین کے ارٹکیل 251 میں قومی زبان کے ساتھ علاقائی زبان کا ذکر بھی ہے۔ پنجابی زبان کے نفاذ نہ کرنے پر پنجاب حکومت کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔

قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مادری اور قومی زبان کے بغیر ہم اپنی شناخت کھو دیں گے۔ ہمیں اپنے بزرگوں کی طرح فارسی اور عربی زبانیں بھی سیکھنی چاہئے۔ عدالت نے سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔