Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دیر بالا میں دوران جرگہ فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

دیر بالا میں دوران جرگہ فائرنگ، 7 افراد جاں بحق
September 20, 2021 --- ویب ڈیسک

دیر بالا (92 نیوز) دیر بالا کے علاقے براول بانڈہ میں جرگہ کے دوران فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

خیبرپختونخوا کے ضلع دیربالا کے علاقہ براول بانڈہ میں زمین کے تنازعہ کے حل کے لئے جرگہ ہورہا تھا۔ جرگہ کے دوران تلخ کلامی اور جھگڑا ہوگیا جس پرفائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جرگہ کے دوران اندھا دھند فائرنگ سے آٹھ افراد لقمہ اجل بن گئے۔

فائرنگ کے دوران سات افراد زخمی بھی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں بیشتر جرگہ ممبران تھے۔ پولیس،ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیموں نے لاشیں اور زخمی براول آرایچ سی منتقل کئے۔ واقعہ کے شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔