Friday, March 29, 2024

شمالی وزیرستان آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

شمالی وزیرستان آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک
September 20, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر کو ہلاک کردیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرکے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد کمانڈر صفی اللہ کو ہلاک کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد صفی اللہ کا تعلق میر علی سے تھا۔ دہشتگرد صفی اللہ فروری 2021  میں غیر سرکاری تنظیم کی 4 خواتین کے قتل میں ملوث تھا۔ دہشتگرد صفی اللہ نومبر 2020ء میں ایف ڈبلیو او کے انجینئرز کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔