Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گوجرانوالہ میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مشتعل افراد کا حملہ ، 12 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

گوجرانوالہ میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مشتعل افراد کا حملہ ، 12 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
September 19, 2021 --- ویب ڈیسک

گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مشتعل افراد کے حملے میں توڑ پھوڑ اور ملازمین پر تشدد کے واقعے میں 4 نامزد اور 12 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

گوجرانوالہ تھانہ اسیٹلائٹ ٹاؤن میں مشتعل افراد نے فرنٹ ڈیسک پر دھاوا بھول دیا۔ ملزمان نے نہ صرف تھوڑ پھوڑ کی بلکہ ملازمین کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

نائب تحصیلدار ملزمان کیخلاف استغاثہ دینے آئے تھے کہ ملزمان بھی انکے پیچھے پیچھے تھانے پہنچ گئے۔ ملزمان نے پہلے ملازمین سے تلخ کلامی کی پھر فرنٹ ڈیسک میں موجود کمپیوٹر گرا دئیے اور تھوڑ پھوڑ شروع کر دی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔