Saturday, April 20, 2024

حکومت کے فلاحی پروگراموں کو عوام میں بےحد پذیرائی ملی ہے، فرخ حبیب

حکومت کے فلاحی پروگراموں کو عوام میں بےحد پذیرائی ملی ہے، فرخ حبیب
September 19, 2021 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) وزیرمملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے حکومت کے فلاحی پروگراموں کو عوام میں بےحد پذیرائی ملی ہے۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا محدود وسائل رکھنے والے لاکھوں افراد کو قرض دیا گیا۔ قرض واپسی کی شرح بھی سو فیصد ہے۔ پنجاب میں سال کے آخر تک ہر خاندان کو صحت کارڈ کی سہولت حاصل ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے پر گامزن ہیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا چین نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نکالا ہے۔ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت گھر بنانے کے لئے بھی قرضہ دیا جائے گا۔ اخوات کے ساتھ مل کر 17 ہزار گھر بنا چکے ہیں۔ لنگر خانوں کے ساتھ مل کر بھی کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے دل میں غریبوں کے لئے خاص احساس ہے۔ تاریخ میں پہلی بار حکومت خود محدود وسائل کے حامل افراد کے دروازے پر جائے گی۔