Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 4.4فیصد پر آ گئی، چوبیس گھنٹوں میں مزید 63 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 4.4فیصد پر آ گئی، چوبیس گھنٹوں میں مزید 63 افراد جاں بحق
September 18, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 4.4 فیصد پر آ گئی۔ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 63 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 512 نئے کیسز سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 21 ہزار 261 ہو گئی ہے۔ سندھ میں 4 لاکھ 49 ہزار 349، پنجاب میں 4 لاکھ 20 ہزار 615، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 70 ہزار 738 اور اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار 923 کیسز کی تعداد ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 232، بلوچستان میں 32 ہزار 722 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 682 کیسز کی تعداد ہے۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 135 ہو چکی ہے۔ ایک دن میں 57 ہزار 77 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4 عشاریہ فیصد رہی۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 64 ہزار 564 ہے۔ 5 ہزار 117 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔