Wednesday, April 24, 2024

نیوزی لینڈ سے اب آئی سی سی میں بات ہوگی، رمیز راجہ

نیوزی لینڈ سے اب آئی سی سی میں بات ہوگی، رمیز راجہ
September 17, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے پیش نظر یکطرفہ طور پر دورے سے باہر نکلنا مایوس کن ہے۔

اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں اور شائقین کیلئے آج کا دن بہت مشکل ہے۔ نیوزی لینڈ کس دنیا میں رہ رہا ہے؟ نیوزی لینڈ سے اب آئی سی سی میں بات ہوگی۔

 

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی سے کوئی تعلق نہیں، برطانوی ہائی کمیشن

ذرائع کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کسی بھی قسم کے انٹیلی جنس معاملے پر تبصرہ نہیں کرتے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی سے کوئی تعلق نہیں۔

آئی سی سی کو نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی کا نوٹس لینا چاہئے، جاوید میانداد

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم جاوید میانداد نے کہا پہلے ٹیمیں دوروں کو خود ہی فائنل کرلیتی تھیں، بعد میں سب کچھ آئی سی سی نے اپنے ہاتھوں میں لے لیا۔ اس لیے اب آئی سی سی کو نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی کا نوٹس لینا چاہئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ کرنا افسوس ناک ہے، وقار یونس

سابق باؤلنگ کوچ قومی ٹیم وقار یونس نے کہا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ کرنا افسوس ناک ہے، پاکستان کے حالات ٹھیک تھے اور دورے کی اس طرح منسوخی کی کسی کو توقع نہیں تھی۔ مزید کہا کہ، تھریٹ کہاں سے آئی جب اس کی تفصیلات آئیں گی تو پتہ چلے گا۔

پاکستان میں ہمیشہ خود کو محفوظ تصور کیا، ڈیرن سیمی

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے، سیمی نے ٹویٹ کرتے ہوئے پاک نیوزی لینڈ سیریز ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار  کیا اور کہا، گزشتہ 6 سال پاکستان گھوما اور کرکٹ کھیلی، پاکستان میں ہمیشہ خود کو محفوظ تصور کیا۔

کرائسٹ چرچ واقعہ کے بعد پاکستان نیوی لینڈ کیساتھ مضبوطی سے کھڑا رہا، شعیب اختر

سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ واقعہ کے بعد پاکستان نیوی لینڈ کیساتھ مضبوطی سے کھڑا رہا۔ اپنے ٹویٹ میں کہا کہ، پاکستان نے کورونا کے خطرناک حالات میں نیوزی لینڈ کا دورہ کیا۔ کرائسٹ چرچ واقعہ میں 9 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے۔

کاش میرے پاس مایوسی بیان کرنے کیلئے الفاظ ہوتے، شاہین شاہ آفریدی

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ کاش میرے پاس اپنی مایوسی کو بیان کرنے کیلئے الفاظ ہوتے، ہمارے پاس دنیا کی بہترین سکیورٹی فورس ہے۔

انہوں نے کہا کہ، بہت سی غیرملکی ٹیموں نے پاکستان میں پُرامن طریقے سے کرکٹ دورے مکمل کیے، پاکستان اور دنیا بھر میں کرکٹ سے محبت کرنے والوں کیلئے محسوس کر سکتے ہیں۔