Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے رابطہ، کرکٹ ٹیم کو فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی

وزیراعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے رابطہ، کرکٹ ٹیم کو فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی
September 17, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے رابطہ کیا، مہمان کرکٹ ٹیم کو فول پروف سکیورٹی کا یقین دلایا۔

وزیر اطلاعات فوادچودھری کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہماری سکیورٹی انٹیلی جنس دنیا کی بہترین ایجنسی ہے، مہمان ٹیم کو کوئی سکیورٹی تھریٹ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی۔