Saturday, April 20, 2024

اپوزیشن میں کچھ رئیل اسٹیٹ مافیا کے ممبرز ماضی کے کرپٹ ماحول کو زندہ کرنا چاہتے ہیں، جام کمال

اپوزیشن میں کچھ رئیل اسٹیٹ مافیا کے ممبرز ماضی کے کرپٹ ماحول کو زندہ کرنا چاہتے ہیں، جام کمال
September 17, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے اپوزیشن میں قوم پرست جماعت کے کچھ رئیل اسٹیٹ مافیا کے ممبرز ماضی کے کرپٹ ماحول کو زندہ کرنا چاہتے ہیں۔

جام کمال نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ یہ عناصرکرپٹ، تباہ شدہ گورننس اور فراڈ کے ماحول کو دوبارہ زندہ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ وہ بلوچستان نہیں جہاں آج کا رہنے والا چیزوں سے واقف نہ ہو۔