Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت نے ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے لیے آرڈیننس جاری کر دیا

حکومت نے ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے لیے آرڈیننس جاری کر دیا
September 17, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے لیے آرڈیننس جاری کر دیا۔ صدر مملکت نے ٹیکس قوانین تیسرے ترمیمی آرڈیننس دو ہزار اکیس پر دستخط کر دئیے۔

آرڈیننس کے تحت ٹیکس سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے پر کم از کم پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال سزا ہو سکے گی۔ آرڈیننس کے نفاذ سے نیب اور نادرا کو ٹیکس دہندگان کی تفصیلات تک رسائی مل گئی۔ پارلیمنٹرین اور سرکاری افسران کو ٹیکس کی تفصیلات ظاہر کرنے کا استثنی ختم ہو گیا۔

آرڈیننس میں کہا گیا کہ ایف بی آر نان فائیلر کے ٹیلی فون اور بجلی کے کنکشن منقطع کر سکے گا۔ نان فائیلر بنکنگ کی سہولت سے بھی محروم ہو سکتے ہیں ۔ نیب کو بیس سال سے پرانے بند کئے گئے مقدمات کو دوبارہ کھولنے اور آف شور ٹیکس ڈیٹا تک رسائی کا حق مل گیا ۔

آرڈیننس کے مطابق نان فائیلر پرفیشنلز کے لئے بجلی کے بل کی مختلف سلیب پر پنتیس فی صد تک ٹیکس عائد کیا گیا ۔ پروفیشنلز میں وکلاء، ڈاکٹرز، اکاوٹنٹ، انجنیئر، آئی ٹی ماہرین اور دوسری سروسز فراہم کرنے والے افراد شامل ہیں۔ کمپنیاں اور کارپوریٹ سیکٹر پچیس ہزار روپے تک ڈیجٹیل ترسیلات کر سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔