Tuesday, April 23, 2024

اسلام آباد میں ڈریپ کی کارروائی، کورونا کی اسمگل ادویات بیچنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار

اسلام آباد میں ڈریپ کی کارروائی، کورونا کی اسمگل ادویات بیچنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار
September 17, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں ڈریپ نے کارروائی کے دوران کورونا کی اسمگل ادویات بیچنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے کورونا کی اسمگل ادویات بیچنے والے گروہ کے کارندے کو گرفتار کرکے ایکٹیمرا انجکشن برآمد کر لئے۔

سی ای او ڈریپ ڈاکٹرعاصم رؤف نے پمز اسپتال میں کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا اسمگلر گروہ کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ ڈریپ نے گروہ سے فون پر ایکٹیمرا انجکشن کی خریداری کی۔ ملزم نے ایکٹیمرا انجکشن ایک لاکھ 10 ہزار روپے میں فروخت کیا۔ ملزم کو رقم کی ادائیگی، انجکشن وصولی کی فوٹیج بھی بنائی گئی۔

سی ای او ڈریپ کا کہنا تھا کہ ایکٹمرا انجکشن کی سرکاری قیمت 59 ہزار مقرر ہے۔ گروہ اسمگل ایکٹمرا انجکشن ایک تا ڈیڑھ لاکھ میں فروخت کرتا تھا تاہم ملزم کی نشاندہی پر گروہ کے مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔