Wednesday, April 24, 2024

افغانستان کا مسئلہ سب کو مل کر حل کرنا ہو گا، وزیراعظم عمران خان

افغانستان کا مسئلہ سب کو مل کر حل کرنا ہو گا، وزیراعظم عمران خان
September 17, 2021 ویب ڈیسک

دوشنبے (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے افغانستان کا مسئلہ سب کو مل کر حل کرنا ہو گا۔

دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ہوا۔ وزیراعظم عمران خان اور دیگر ممالک کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوئے۔ تاجک صدر امام علی نے عمران خان سمیت تمام رہنماؤں کا استقبال کیا۔ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کورونا کی صورتحال میں دنیا کا ہیلتھ سسٹم وبا کا مقابلہ نہ کر سکا۔ موسمیاتی تبدیلی دنیا کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا دوشنبے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا۔ افغانستان قحط سالی کی کیفیت سے دوچار ہے۔ انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے ذریعے علاقائی سطح پر افغانستان سے متعلق مشترکہ لائحہ عمل بنا سکتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم کو خطے میں تجارت اور سرمایہ کے لیے اہم پلیٹ فارم قرار دیا۔

 ادھر وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا پاکستان دنیا کو باور کرائے گا کہ افغانستان کے ساتھ تعاون ضروری ہے۔ تاجکستان کے ساتھ مل کر افغانستان کے مختلف گروپوں میں متحد کرنے میں کردار ادا کریں گے۔