Wednesday, April 24, 2024

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک
September 17, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا۔ آپریشن رزمک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی، مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔