Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 68 افراد جان سے گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 68 افراد جان سے گئے
September 17, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 68 افراد جان سے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا کے 2 ہزار 928 نئے کیسز سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 18 ہزار 749 ہو گئی ہے۔ سندھ میں 4 لاکھ 48 ہزار 658، پنجاب میں 4 لاکھ 19 ہزار 423، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 70 ہزار 391، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار 720 کیسز کی تعداد ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 222، بلوچستان میں 32 ہزار 707 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 628 کیسز کی تعداد ہے۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 68 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 72 ہو چکی ہے۔ ایک دن میں 57 ہزار 626 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا  کے مثبت کیسز کی شرح 5.08 فیصد رہی۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 65 ہزار 725 ہے۔ 4 ہزار 960 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔