Friday, March 29, 2024

لاہور، نشتر ٹاؤن میں کارخانہ مالک نے تنخواہ مانگنے پر ملازم پر تیزاب پھینک دیا

لاہور، نشتر ٹاؤن میں کارخانہ مالک نے تنخواہ مانگنے پر ملازم پر تیزاب پھینک دیا
September 16, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں تھانہ نشتر ٹاؤن کے علاقہ میں کارخانے کے مالک نے تنخواہ مانگنے پر 55 سالہ اسحاق پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

مالک سے تنخواہ مانگنا ملازم کو مہنگا پڑ گیا، لاہور کے علاقہ نشتر کالونی میں تنخواہ مانگنے پر کارخانے کے مالک نے 55 سالہ اسحاق پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق شہری کا چہرہ اور جسم جھلس گیا جسے طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کا مقدمہ متاثرہ شہری کے بیٹے کی مدعیت میں کارخانے کے مالک یاسین عرف پپو کے خلاف درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ شخص نے خود بتایا کہ اس پر کسی اور نے نہیں بلکہ کارخانے کے مالک نے ہی تیزاب پھینکا ہے، جس کے ساتھ دیگر دو آدمی اور دو عورتیں بھی تھیں۔

تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں پرانی رنجش پر سابق داماد کی فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والے عبدالصاحب اور اس کے بیٹے مختار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے موقع سے شواہد جمع کر لئے ہیں۔