Friday, April 19, 2024

وزیراعظم عمران خان کی ایرانی صدرابراہیم رئیسی سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان کی ایرانی صدرابراہیم رئیسی سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
September 16, 2021 ویب ڈیسک

دوشنبہ (92 نیوز) دوشنبے میں وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ملاقات ہوئی۔ خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم کی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں سائیڈ لائن پر ملاقاتیں جاری ہیں، وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ملاقات میں پاک ایران تعلقات سمیت ایران میں ہونے والی وزراء خارجہ ملاقات پر گفتگو کی گئی۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ اُمور اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ادھر وزیراعظم عمران خان کی ازبکستان کے صدر سے بھی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعاون سمیت خطے کی صوورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔