Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا
September 16, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آ کھیلا جائے گا۔ میچ دوپہر اڑھائی بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ دونوں ٹیموں نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

نیوی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام بلینڈل انجری کے باعث ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے، ڈیرل مچل کو کیوی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے نیوزی لینڈ کے خلاف جارحانہ اور مثبت کرکٹ کھیلیں گے، راولپنڈی گراؤنڈ کی کنڈیشنز بلے باوزں کو اسپورٹ کرتی ہیں۔

کیوی کپتان ٹام لیتھم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بنگلا دیش سے کنڈیشنز مختلف ہیں، پاکستان کی کنڈیشنز ہمارے فاسٹ باؤلر کو اسپورٹ کریں گے۔

پاکستانی ٹیم نے نئی کٹس کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کروایا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔