Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بدقسمتی سے پاکستان میں بجلی مہنگی ہے، وزیراعظم

بدقسمتی سے پاکستان میں بجلی مہنگی ہے، وزیراعظم
September 16, 2021 --- ویب ڈیسک

دوشنبہ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا بدقسمتی سے پاکستان میں بجلی مہنگی ہے پاکستان میں سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے دورہ تاجکستان پر پاک تاجک بزنس فورم سے خطاب میں کہا تاجکستان آ کر بہت خوشی ہوئی، پاکستان تاجکستان بزنس فورم پر تجارت کو فروغ دینے سے متعلق بات ہوگی۔ فورم میں پاکستان کی 67 کمپنیاں شریک ہیں، فورم کا مقصد پاکستان اور تاجکستان میں کاروباری روابط بڑھانا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ، دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا، تاجکستان میں توانائی کے بےشمار مواقع ہیں، ہم توانائی منصوبے کاسا 1000 کی جلد تکمیل چاہتے ہیں۔ مزید کہا کہ افغانستان میں امن خطے کے لیے اہم ہے، تاجکستان کی بزنس کیونٹی  کوپاکستان میں سرمایہ کی دعوت دیتے ہیں۔

پاک تاجک بزنس فورم میں وفاقی وزراء اور پاکستان کا تجارتی وفد بھی شریک ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔