Friday, April 19, 2024

آئی ووٹنگ کے لئے معاہدہ، الیکشن کمیشن کا نادرا کے لہجے پر مایوسی کا اظہار

آئی ووٹنگ کے لئے معاہدہ، الیکشن کمیشن کا نادرا کے لہجے پر مایوسی کا اظہار
September 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) آئی ووٹنگ کے لئے 2 ارب 40 کروڑ روپے کے معاہدے پر الیکشن کمیشن نے نادرا کے اختیار کیے گئے لہجے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

الیکشن کمیشن نے چئیرمین نادرا کو جوابی خط بجھوا دیا اور کہا کہ انتخابات کے لیے کسی نئے طریقہ کار پرعملدرآمد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔

الیکشن کمیشن نے نادرا کے آمرانہ لہجے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ نادرا کے خط سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ الیکشن کمیشن نادرا کا ماتحت ادارہ ہے اور وہ الیکشن کمیشن کو حکم صادر کر رہا ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ نادرا پہلے بتائے کہ اس نے آئی ووٹنگ کا سابقہ منصوبہ کیوں چھوڑا جس پر 6 کروڑ 65 لاکھ روپے خرچ ہو چکے تھے ۔ اگر موجودہ نظام میں کوئی خامیاں تھی تو اسکا ذمہ دار کون ہے؟ کیا کسی پر ذمہ داری کا تعین کیا گیا ؟

نادرا نے الیکشن کمیشن کو کہا تھا کہ وہ آئی ووٹنگ کے حوالے سے نادرا کے مجوزہ نظام پر مثبت پیش رفت کرے۔ نادرا الیکشن کمیشن سے آئی ووٹنگ کیلئے نیا معاہدہ کرنا چاہتا تھا ۔