Friday, April 26, 2024

پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں، فواد چودھری

پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں، فواد چودھری
September 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے دعوی کرتے ہوئے کہا پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں۔

فواد چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا جب تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمت تو بڑھے گی، یا پھر تین سال میں ملک میں تیل کے کنوئیں نکل آتے۔

یہی اصول باقی درآمدات کیلئے ہے۔ ہماری اصل کامیابی یہ ہے کہ 75 فیصد آبادی کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔