Saturday, April 20, 2024

صدر مملکت کی جانب سے مایہ ناز سائنسدانوں، انجنیئرز کے لیے اعزازات

صدر مملکت کی جانب سے مایہ ناز سائنسدانوں، انجنیئرز کے لیے اعزازات
September 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت کی جانب سے مایہ ناز سائنسدانوں، انجنیئرز کو اعزازات تفویض کیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب تقسیم اعزازات چکلالہ گیریژن میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

جنرل ندیم نے سٹریٹیجک اداروں کے بہترین خدمات کے حامل سائنسدانوں، انجنیئرز کو اعزازات سے نوازا۔

اہم اداروں کے بارہ افسروں کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی ، سات کو تمغہ امتیاز عطا، تزویراتی اداروں کے دس افسروں کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔