Saturday, September 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ملک بھر میں کورونا سے مزید 73 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 73 افراد جان کی بازی ہار گئے
September 15, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 73 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 714 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق کورونا کے 2 ہزار 714 نئے کیسز سامنے آگئے۔ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 809 ہو گئی۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 46 ہزار 840 ، پنجاب میں کورونا سے 4 لاکھ 16 ہزار 901، خیبرپختنوخواہ میں 1 لاکھ 69 ہزار 429 اور بلوچستان 32 ہزار658 ہو چکی ہے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 3 ہزار 293، گلگت بلتستان میں 10 ہزار198 اور آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 490 کورونا کیسز ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 73 افراد جاں بحق ہوئے ۔ اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 938 ہو گئی ۔ ایک دن میں 2 ہزار 714 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ۔ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 78 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 733 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں 5 ہزار 122 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 11 لاکھ 8 ہزار 339 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.