Thursday, April 18, 2024

سندھ ہائیکورٹ، مرزا اشتیاق کے ہرجانہ دعویٰ پر زوہیب حسن کو نوٹس

سندھ ہائیکورٹ، مرزا اشتیاق کے ہرجانہ دعویٰ پر زوہیب حسن کو نوٹس
September 14, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی پر مرزا اشتیاق بیگ کی جانب سے ایک ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ پر زوہیب حسن کو نوٹس جاری کردیا۔

معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن اور شوہر مرزا اشتیاق کے درمیان سرد جنگ برقرار ہے۔

زوہیب حسن کی جانب سے سنگین الزامات کے بعد اشتیاق بیگ کی طرف سے ایک ارب روپے کے ہرجانے سے متعلق دعویٰ کی سندھ ہائی کورٹ سماعت ہوئی۔عدالت نے ذوہیب حسن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 اکتوبر تک تفصیلی جواب دینے کی ہدایت کردی اور آئندہ سماعت تک اس ایشو پر بات کرنے سے روک دیا۔

کیس کی سماعت کے بعد اشتیاق بیگ نے کہا زوہیب حسن ان کے خلاف توہین آمیز اور حقائق کے برعکس باتیں کررہے ہیں۔

اکیس سال قبل انتقال کرجانے والی گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن نے گذشتہ ماہ انکشاف کیا تھا کہ ان کی بہن کی موت سلو پوائزن دینے سے ہوئی جبکہ اشتیاق بیگ پر بھی سنگین الزامات لگائے تھے۔