Friday, March 29, 2024

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کے آپریشن دتہ خیل میں 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کے آپریشن دتہ خیل میں 2 دہشتگرد ہلاک
September 14, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن دتہ خیل میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان میں آپریشن دتہ خیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے تلاش آپریشن جاری ہے۔